14 جنوری 2015 - 11:48
تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات، ایران کی سفارتی ڈپلومیسی

ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گفتگو اور مذاکرات کو سعودی عرب سمیت علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلقات فروغ دینے کے لئے ایران کی سفارتی ڈپلومیسی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیرعبداللہیان نے آج روزنامہ شرق کو انٹرویو دیتے ہوئے علاقے کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ عزت، حکمت ، مصلحت کا لحاظ رکھتے ہوئے، اور اس بات کوسمجھتے ہوئے کہ ایران اور سعودی عرب علاقے کے دو اہم ملک ہيں ، ہمارا خیال ہے کہ گفتگو بہترین طریقہ کار ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ تہران اور ریاض دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور علاقے میں زيادہ سے زيادہ امن وثبات کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہيں اور ہم اس نظریے کے تحت سعودی عرب سمیت علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ یہی اسٹریٹجی اختیار کئے ہوئےہيں۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران سے خوف زدہ کرنے کی ناکام پالیسیوں میں شدت کے لئے بے پناہ دباؤ کے باوجود ہمارا کوئی بھی پڑوسی ، دوست اور عرب ملک ، اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرہ نہيں سمجھتا بلکہ ایران کی علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں پر اس کا شکرگذار ہے۔
امیرعبداللہیان نے شام کے حالات کے سلسلے میں کہا کہ حقائق سے ثابت ہوگیا کہ ایران نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران ، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲